
تہران : ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے تک دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کردیا کہ علاقائی ریاستوں سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، یہ خواہش امریکا سے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔انہوں نے وضاحت کی کہ ایران نے اپنے دوست ہمسایہ ممالک پر نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈوں ، خطے میں امریکی تنصیبات اور سہولیات پر حملے کیے ہیں۔


































