
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی ضرورت صرف افغان امن عمل کے لیے ہے، امریکا نے اب بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، امریکا کا اسی وجہ سے پاکستان کے ساتھ برتاؤ تبدیل ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اشرف غنی کی صدارت تک افغان حکومت سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں، افغانستان کی حالیہ صورتحال میں سیاسی تصفیہ مشکل نظر آتا ہے، طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی، طالبان وفد سے تین چار ماہ قبل اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی، وفد کو ملاقات میں قائل کرنے کی کوشش کی،وزیراعظم نے کہا کہ ایسا لگتا ہے افغان حکومت امریکا کو دوبارہ مداخلت کے لیے قائل کر رہی ہے، امریکا افغان مسئلے کا فوجی حل نکالنے کی ناکام کوشش کرتا رہا، واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈا نہیں چاہتے، امریکا کو پاکستان کی ضرورت صرف افغان امن عمل کے لیے ہے۔


































