
بیروت : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہاہےکہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت لبنان کی اصل طاقت ہے۔ امریکہ غیر جانبدار ثالث نہیں بلکہ اسرائیلی حملوں کا سرپرست ہے۔
بیروت میں ایک تقریب سے خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ لبنان کی آزادی کے دفاع کے دعوے کرتا ہے مگر اسرائیلی خلاف ورزیوں پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی پانچ ہزار اسرائیلی خلاف ورزیوں اور شہری ہلاکتوں پر امریکہ نے کوئی مذمت نہیں کی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہر بار جب کوئی امریکی ایلچی لبنان آتا ہے یا کوئی بیان دیتا ہے تو اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ شیخ نعیم نے لبنانی صدر کے فوج کو اسرائیلی دراندازیوں کے خلاف کارروائی کے حکم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ زمین کا دفاع جرم نہیں۔ حزب اللہ سربراہ نے صدر جوزف عون کے فیصلے کو سراہا۔


































