کرکوک میں انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرپر حملے کی کوشش ناکام،صلاح الدین میں ایک ساتھ 3مقاما? ت پر حملے، حشد الشعبی کے10 جوان شہید اور25 زخمی
کئی دہشت گرد ہلاک ،کرکوک ،الحویجہ،کربلا کے مضافات میں بھی حملے، امریکی ہیلی کاپٹرز میں دہشت گردوں کو شام کی جیلوں سے عراق پہنچایا جانے لگا
بغداد (نیوز ڈیسک) امریکا نے عراقی حکومت کی انسدادکورونا مہم میں مصروفیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے داعش کو ایک بار پھر منظم اور فعال کردیا جس کے بعد دہشت گردوں نے عراق میں حملے تیزکردئے ہیں گذشتہ ہفتے دہشت گردوں نے شمالی عراق میں حشد الشعبی پر کئی حملے کئے جس میں 12مجاہد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ،عراق اور شام میں شکست کے کئی ماہ بعد داعش نے عراق میں سر اٹھالیا،دہشت گردوں نے کارروائیوں کا آغاز کرکوک سے کیا جہاں ایک خودکش بمبار نے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرمیں گھسنے کی کوشش کی روکنے پر اس نے خود کو اڑالیا جس سے تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ،اگلے ہی صوبہ صلاح الدین میں تین مختلف مقامات پر مربوط حملے کئے گئے ،سب سے شدید حملہ جمعہ کی شب صوبہ صلاح الدین میں شمالی سامرا سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پرالحشد الشعبی کے ایک مرکز پر کیا،کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں حشد الشعبی کے10 جوان شہید اور25 زخمی ہوئے، جھڑپ میں متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی ہو گئے، صوبہ کرکوک کے علاقے وادی الشای میں دہشت گردوں نے ایک چیکنگ پوائنٹ پر حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، الحویجہ شہر کے دیہی علاقے الحلوات میں داعش کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے،صوبہ کربلا کے النخیب علاقے پر داعش کے حملہ کو حشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بنادیا، ادھر صوبہ الانبار کی آپریشنل کمان میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے انچارج احمد نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے مغربی علاقوں سے داعش کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر دیا گیاہے ادھر عراقی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ حالیہ کاروائیوں کے دوران دہشت گرد عناصر کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اب وہ دوبارہ منظم نہیں ہو سکیں گے ،دوسری جانب امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز میں دہشت گردوں کو شام کی جیلوں سے عراق پہنچایا جارہا ہے، شام کے صوبہ حسکہ میں کرد ڈیموکریٹک فورس کے زیر کنٹرول علاقوں میں واقع جیلوں میں 5 ہزاروں دہشت گرد قید ہیں،عراقی تنظیم النجبا کی سیاسی کونسل کے بیان میں دہشت گردوں کی عراق منتقلی کے تازہ امریکی اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عراق سے ملنے والے شامی سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کی عراق منتقلی اور کرکوک میں حملے امریکاکے ناپاک مقاصد کا بخوبی پتہ دیتے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا نے داعش کو منظم کردیا، عراق میں حملے تیز…
امریکا نے داعش کو منظم کردیا، عراق میں حملے تیز ہوگئے
-
Ilyas - مئی 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 21
- 0 minute read


































