Wed Feb 21, 2024

اسرائیل کے فضائی حملے، خواتین و بچوں سمیت مزید 80 فلسطینی شہید برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر تک سرنگیں بنا رکھی ہیں، فرانسیسی اخبار شہباز شریف وزیراعظم، زرداری صدر، حکومت سازی کا معاہدہ ہوگیا امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی سپاہ پاسداران انقلاب کے بری دستوں میں خودکش ڈرونز شامل اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین کو بانجھ بنارہا ہے، اقوام متحدہ یمنی فوج کے دشمن کے جہازوں پر حملے، برطانوی جہاز ڈوب گیا خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں، صیہونی اخبار یمن نے امریکا اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دے دیا طالبان نے دوحہ مذاکرات کیلئے ناقابل قبول شرائط رکھیں، گوتریس صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید، 145 زخمی غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت تباہ کردی، آخری سہ ماہی میں 19.4 فیصد گراوٹ غزہ میں بھوک سے روزانہ درجنوں اموات ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

روزانہ کی خبریں

برطانیہ کا گھناؤنا چہرہ، 20 ہزار ذہنی مریضوں کیساتھ جنسی زیادتی

لندن: برطانیہ میں بیس ہزار ذہنی مریضوں کے ساتھ جنسی حملوں اور ہراساں کئے جانے کے واقعات نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسکائی نیوز اور دی انڈیپنڈنٹ کی مشترکہ تحقیقات کے مطابق ذہنی صحت کے 30 سے زائد اداروں میں 2019 سے لے کر اب تک جنسی زیادتی کے بیس ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔ مریضوں نے بتایا کہ این ایچ ایس کے عملے نے ان کی عصمت دری اور جنسی زیادتی کی۔ تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ این ایچ ایس ٹرسٹ زیادہ تر واقعات کو پولیس کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہا۔ تحقیقات کا آغاز سابق برطانوی سوئمنگ اسٹار الیکسس کوئن کی گواہی سے ہوا۔ کوئن کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ دو مرتبہ جنسی زیادتی کی گئی۔ انہیں مردوں کے وارڈ میں سونے پر مجبور کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular