
تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اڑھائی ماہ سے جاری شدید جنگ میں ابھی مزید شدت پیدا کرنا ہو گی۔ تاکہ دباؤ بڑھا کر یرغمالیوں کو رہا کرایا جاسکے۔ غزہ میں امن صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب حماس کو "تباہ”، علاقے کو "غیر عسکری” اور فلسطینی معاشرے کو "غیر انتہاپسند” کر دیا جائے۔صیہونی وزیردفاع ایوا گیلنٹ نے کہاہے کہ اسرائیل صرف غزہ نہیں سات محاذوں پر لڑ رہا ہے۔ لبنان، شام، اسرائیل، عراق اور یمن میں ہم نے شدید ردعمل دیا ہے جبکہ ایران ممکنہ ہدف میں شامل ہے۔


































