
استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلہ سے متاثرہ خاتون کی نومولود بچی کے کان میں اذان دی اور نام رکھا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ نے استنبول کے ایک اسپتال میں زلزلہ متاثرین کی عیادت کی۔ مریضوں کی دلجوئی کے دوران ترک صدر گھل مل گئے اور انتظامیہ کو مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ اس دوران ایک ماں نے ترک صدر سے اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے اور نام رکھنے کی فرمائش کردی جس پر صدر طیب اردوان نے بچی کے کان میں اذان کہی۔ اور اس کا نام عائشہ بتول رکھا۔


































