Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

وفاقی وزیر مذہبی امور کی سعودی عرب کے ساتھ رمضان اور عید منانے کی تجویز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے رویت ہلال کو اپنا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ ماہ رمضان اور عید منانے کی تجویز دیدی. سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی دو ملاقاتیں کروائیں مگر نتیجہ کچھ نہ نکلا موجودہ رویت ہلال کمیٹی کی بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقاتیں کروائی ہیں مگر اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہم نے تو سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کی تجویز دی تھی لیکن بریلوی اور شیعہ مسالک سعودی عرب کے ساتھ عید اور روزہ رکھنے کو تیار نہیں۔ دیوبند مکتبہ فکر آدھا تیار ہے آدھا تیار نہیں صرف اہلحدیث مسلک رضامند ہے. انہوں نے کہا کہ میں وزیر ہوتے ہوئے سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کررہا تھاجبکہ گھر والوں نے روزہ رکھا ہوا تھا ۔ میری تو اب بھی تجویز ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ روزہ عید کے لئے دونوں ممالک کے درمیان کوئی نظام بنا دیا جائے.

مزید پڑھیے

Most Popular