Fri Oct 23, 2026

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا

روزانہ کی خبریں

تہران اور بغداد کے تعلقات تاریخی اور اسٹریٹجک ہیں، عراقی صدر

بغداد: عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے تہران اور بغداد کے تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ مہدی صفری اور بغداد میں ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے عراقی صدر سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایران اور عراق کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے مشترکہ تعاون کو دونوں ممالک اور عوام کے مفاد کے عین مطابق قرار دیا۔ عراق کے صدر عبداللطیف رشید نے صدر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے دوستی اور محبت کے پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب اور ایرانی قوم کے لئے مزید ترقی اور پیشرفت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے تہران اور بغداد کے مابین تعاون میں فروغ پر زور دیا اور صدام کے دور آمریت اور داعش کے سامنے عراقی عوام کی استقامت کی حمایت میں ایران کے مرکزی کردار کو سراہا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر مہدی صفری نے بھی عراقی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائیگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular