
اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کابل پرتوقع سے بہت پہلے قبضہ ہوگیا، موجودہ صورتحال افغانستان کااندرونی معاملہ ہے،کابل پر طالبان کے قبضہ سے بھارت کو سانپ سونگھ گیا ہے اور دہلی میں مکمل سناٹا چھایا ہوا ہے، اشرف غنی نے پاکستان کی بات سمجھنے کے بجائے بھاگنا بہتر سمجھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کی جیت اور شکست پر بات نہیں کرتا، پاکستان کابل سے لوگوں کونکالنے کیلئے کام کررہا ہے،افغانستان سے پاکستان آنےوالوں کو ویزا دے رہے ہیں۔


































