
کابل: طالبان نے شدید لڑائی کے بعد پل خمری اور فراہ کے بعد صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد پر بھی قبضہ کرلیا، پانچ دنوں میں نواں دارالحکومت افغان فورسز کے ہاتھ سے نکل گیا، طالبان نے گذشتہ روز کابل سے200کلومیٹر دور پل خمری شہر پربھی قبضہ کرلیا تھا، وہ اب کابل پر قبضے کی تیاری کررہے ہیں، جنگجو کابل سے 200کلومیٹر دور رہ گئے، مختلف شہروں سے نقل مکانی کے باعث شہریوں کے کابل پہنچنے میں تیزی آگئی،افغان حکام کا کہنا ہے کہ فضائی اور کمانڈو حملوں میں درجنوں طالبان کو ہلاک کیا گیا ہے،یورپی عہدیدار نے افغانستان کے 65فیصد علاقوں پر طالبان کے قبضےکا دعویٰ کردیا، پل خمری، نمروز، جوزجان، قندوز، سرائے پل، تاخر اور سمنگان پر بھی طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے۔


































