Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ریاست قاتل بن کر اپنے لوگوں کو بغاوت پر مجبور کر رہی ہے، علی امین گنڈاپور

ایبٹ آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ اگلی دفعہ ہم امن والی بات نہیں کریں گے، عمران خان کو خدا کا واسطہ ہےکہ امن کا راگ چھوڑ دیں، جب ہم اسلحہ لےکر نکلیں گے تو دکھائیں گے بھاگتا کون ہے۔ ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگلی دفعہ ہم پرامن والی بات نہیں کریں گے، ہم نکلیں گے اور امن کے نعرے کے بغیر نکلیں گے، دکھائیں گےکس میں کتنا دم ہے،کس میں کتنی جوان مردی ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ہم فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کررہے ہیں، فسطائیت نے پاکستان کےآئین، قانون، اخلاقیات اور انسانیت کو روندا ہوا ہے، وقتی طاقت اور اختیار سے نظریے، حقیقی آزادی اور جنون کو دبانے والے فرعون کا انجام پڑھ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف، عطاء تارڑ اور دیگر لوگ نہتے لوگوں پر گولیاں برسانےکا دفاع کر رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں کوئی شہید نہیں ہوا،کوئی گولی نہیں چلی،کبھی کہتے ہیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ریاست کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے لیکن ریاست قاتل بن کر اپنے لوگوں کو بغاوت پر مجبور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular