
جدہ : سعودی میزبانی میں یوکرین بحران پر دو روزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونیوالے مذاکرات میں چالیس ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر اور نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس کا مقصد یوکرین بحران کا حل تلاش کرنا ہے۔ تاہم روس کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے ۔ کریملن نے کہا کہ وہ اس ملاقات پر نظر رکھے گا۔ اور پرامن تصفیہ کو فروغ دینے کی کسی بھی کوشش کی حمایت کرےگا۔ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ جدہ اجلاس یوکرین بحران کے حل کی تمام طریقوں تک رسائی میں معاون بنے۔ اور عالمی سطح پر بات چیت، یکجہتی اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے مکالمے کے فروغ میں حصہ ڈالے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔


































