
بغداد: عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے شمال مشرقی علاقے اربیل میں صیہونی حکومت کے جاسوسی مرکز کو تباہ کردیا۔ مزاحمتی تحریک کے مطابق یہ حملہ غزہ میں قتل عام کے جواب میں کیا گیا۔ کتائب حزب اللہ نے کہاہے کہ وہ دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا جاری رکھے گی۔ اس حملے میں اس جاسوسی مرکز میں موجود کئی افراد ہلاک یا زخمی بھی ہوئے ہیں۔


































