Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مشرق وسطی کی صورتحال پورے خطے کیلئے تشویشناک ہے، ملی یکجہتی کونسل

لاہور: ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے مشرق وسطی کی صورتحال پورے خطے کیلئے تشویشناک قرار دیا ہے۔ آن لائن اجلاس میں صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ دینی مدارس رجسٹریشن قانون سازی پر تنازع تشویش کا باعث ہے، تمام رجسٹرڈ وفاقی بورڈ اور اتحاد دینیہ مدارس کے قائدین مشترکہ اجلاس پر اکھٹے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی قیادت، علماء آپسی انتشار سے بچیں، مشرق وسطی کی صورتحال پورے خطے کیلئے تشویشناک ہے، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، افغانستان، ایران خطے کے اہم ممالک ہیں، مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلئے اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔
اس موقع پر خطاب میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرم ایجنسی میں سیزفائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، کرم پاراچنار میں وفاقی و صوبائی حکومت امن کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ شام میں تبدیلی کے بعد حکمران غزہ فلسطین کی آزادی کو ترجیح اور حمایت جاری رکھیں، ملی یکجہتی کونسل پاکستان دینی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کرے گی۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ، علامہ عارف حسین واحدی، مفتی گلزار نعیمی، قاری یعقوب شیخ، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسدعباس نقوی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular