Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سوڈان ، دارفور میں صورتحال بدترین، ہزاروں افراد یرغمال

خرطوم: مغربی سوڈان کے علاقے دارفور میں صورتحال بدترین شکل اختیار کرگئی۔ مرکزی شہر الفاشر میں عرب امارات کی سرپرستی میں باغی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز آر ایس ایف نے ہزاروں افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔۔لسوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق آر ایس ایف کے جنگجوؤں نے الفاشر میں ہزاروں شہریوں کو محصور کر رکھا ہے اور نقل مکانی کے تمام ذرائع ضبط کر لیے ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ گولیاں لگنے سے زخمی اور غذائی قلت کے شکار افراد کو بھی فرار ہونے سے روکا گیا ہے۔
قاہرہ میں سوڈان کے سفیر عماد الدین مصطفی عدوی نے کہا ہے کہ آر ایس ایف نے شمالی دارفور میں جنگی جرائم کیے ہیں اور اس کارروائی میں متحدہ عرب امارات کی مبینہ مدد حاصل کی۔
سوڈانی وزیرِاعظم کامل ادریس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آر ایس ایف کو بین الاقوامی عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، البتہ انہوں نے غیر ملکی افواج کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو آر ایس ایف نے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد مقامی و بین الاقوامی اداروں نے شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قتلِ عام کی رپورٹیں دی تھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular