Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیورز کی کمی پیٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا

لندن: برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے بعد وہاں پر پٹرول کی سپلائی میں خلل کو دور کرنے کے لئے فوج کی مدد حاصل کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز سے لندن سمیت انگلینڈ کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی میں خلل کے باعث وہاں پر بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول نہ ملنے کے خدشے سے پیش نظر لوگوں نے زیادہ مقدار میں خریدنا شروع کردیا ہے وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کے وزراء مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ملک میں پٹرول کی کوئی کمی نہیں صرف وقتی طور پر پٹرول پمپوں تک تیل کی ترسیل ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے میڈیا کے مطابق تقریباً تمام اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد طلب کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ایک وزیر نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ حکومت ٹینکر چلانے کے لیے فوج بلا رہی ہے انگلینڈ کے وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے وزیر کی تردید کے باوجود بعض اخبارات نے کہا ہے کہ جانسن اور ان کی کابینہ کے چند سینئر وزرا اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular