
بغداد: عراق میں صدر دھڑے نے کہا ہےکہ وہ نئی حکومت میں شامل نہیں ہونگے، صدر عبداللطیف رشید نے اپنے انتخاب کے بعد محمد شیاع السودانی کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ السودانی کو حکومت سازی کی ذمہ داری ملنے پر مقتدی صدر کے قریبی ساتھی محمد العراقی نے کہا ہے کہ صدر گروپ حکومت میں شامل نہیں ہوگا ۔ ہمیں امید ہے کہ عراق اغیار کا کھلونا نہیں بنے گا اور کرپٹ افراد قوم کا سرمایہ نہیں لوٹیں گے۔


































