Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

نائن الیون واقعہ میں سعودیوں کا کردار سامنے لایا جائے، لواحقین کا امریکی صدر کو خط

واشنگٹن : امریکا میں نائن الیون حملوں میں ہلاک افراد کے لواحقین نے صدر جو بائیڈن سے حملوں میں ملوث سعودیوں کے کردار کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انھیں میموریل سروس میں شرکت نہ کرنے کا کہا گیا ہے، 1800 افراد کے دستخط کے ساتھ جوبائیڈن کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ جوبائیڈن واقعہ سے متعلق وہ دستاویزات جاری کریں جو سعودی عرب کے حکام کو اس سازش میں ملوث ثابت کرتی ہیں، لواحقین نے لکھا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو اس صورت میں انھیں اگلے ماہ 20 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت نہیں کرنی چاہیے، ہم ہلاک ہونے خاندان کے ارکان، سب سے پہلے حادثے پر مدد کے لیے پہنچنے والے اور زندہ بچ جانے والوں، بیمار اور زخمیوں کے ساتھ نیک نیتی رکھتے ہوئے تب تک صدر کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے جب تک اپنا عہد پورا نہیں کر دیتے، انھوں نے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تین مقامات نیویارک، ورجینیا اور پنسلوانیا سے دور رہیں جہاں حملے ہوئے تھے، لواحقین کا کہنا ہے 2004 میں نائن الیون کمیشن کے اختتام کے بعد سے سعودی حکومت کے اہلکاروں کو ان حملوں میں ملوث کرنے والے بہت سے تحقیقاتی شواہد سامنے آئے ہیں، امریکا میں آنے والی متعدد انتظامیہ، محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے ان معلومات کو خفیہ رکھنے اور امریکی عوام کو 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بارے میں مکمل سچائی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular