
پاراچنار : امن معاہدے کے باوجود پاراچنار میں آمد و رفت کے راستے گذشتہ تین ماہ سے بند ہیں پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا بھی تاحال جاری ہے۔
نماز جمعہ کے بعد خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ عوام پر راستے بند ہونا اور ان پر خوراک و علاج بند ہونا حکومت کی ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے اور عوام کی بھر پور احتجاج نے ہی مذاکراتی عمل کو کامیاب بنا دیا ہے۔ خطیب جامعہ مسجد نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر کی غیر ذمہ دارانہ رویئے قوم اور علاقے کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء نے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
صوبائی حکومت کے مطابق کل بروز ہفتہ کے روز سے اشیائے خورونوش تیل گیس سمیت دیگر اشیاء ضروریہ پر مشتمل سامان ٹرکوں میں قافلے کے ذریعے پاراچنار پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب بگن کے مقام پر جمع تکفیری دہشت گردوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ کسی صورت امدادی کاروان کو یہاں سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔


































