
تہران : ولی امر مسلیمن آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہاہے کہ خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء شہید سلیمانی کا عظیم کارنامہ ہے۔
ولی امر مسلیمن نے شہید جنرل سلیمانی کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہید سلیمانی کے نام اور خصوصیات کے چرچے کو ان کے اخلاص کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے غزہ میں تقریباً تین ماہ سے جاری مزاحمت کو محور مقاومت کی میدان میں موجودگی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: شہید سلیمانی نے مزاحمتی محاذ کے احیاء کے لیے بہت زیادہ کوششیں کیں اور اس کام کو انہوں نے اسی جذبہ اخلاص، حکمت اور اخلاق کے ذریعے سر انجام دیا۔ انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کہاکہ مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رہنا چاہیے۔
اس ملاقات میں شہید کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے نوجوان نسل میں شہید سلیمانی کا جذبہ، کردار اور خصائل کو منتقل کرنے کے لئے انجام دی گئی ثقافتی اور ہنری سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کی۔


































