Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسیروں کی رہائی پیپلز پارٹی کی کاوشوں سے عمل میں آئی، علامہ شبیر میثمی

کراچی: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت افروز ہدایت پر انتھک اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں کراچی احتجاجی دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی رہائی کا وعدہ پورا کر دیا گیا۔ یہ ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے جس پر ہم بارگاہِ الہیٰ میں شکر بجا لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ناصر حسین شاہ اور وقار مہدی کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اس حساس اور پیچیدہ معاملے میں سنجیدگی، تعاون اور عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا، ہمیں قوی امید ہے کہ باقی غیر حقیقی مقدمات بھی جلد ختم کیے جائیں گے اور تمام مسائل احسن طریقے سے اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی دلچسپی نے اس اہم اور نازک معاملے کے حل کو ممکن بنایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular