
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء کے پاک خون نے تاریخ میں انقلاب اسلامی کو زندہ و پائندہ کر دیا ہے، ہفتہ دفاع مقدس، عظیم شہداء کے ناموں اور یادوں سے مزین ہے،ان کی مخلص قربانیوں نے ایرانی قوم کو فتح انعام کے طور پر عطا کی، ان کے پاک خون نے تاریخ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حقانیت کو ثابت کر دیا، ولی امر المسلمین نے کہا کہ اس عظیم شخصیتوں نے قربانی کا سبق سکھایا، جہاں کہیں بھی مخلص کوشش ہوتی ہے وہاں فتح اور فخر بھی ہوتا ہے۔


































