Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فلسطین کے مسئلہ پر دنیا بھر میں وفود بھیجیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو ظلم و بربریت کی ہے کبھی انسانی آنکھ نے نہیں دیکھی، جس انداز سے معصوم شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے اُس پر عالمی طاقتیں بھی خاموش ہیں، فلسطین پر آواز اٹھانے کیلئے ماہرین کا ایک گروپ بنا کر دنیا کے اہم ممالک میں بھیجیں گے۔وزیراعظم نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے آغاز میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر صدر مملکت جبکہ شرکت پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کا شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی اندرونی اور بیرونی چیلینج کا سامنا ہوا تو ساری سیاسی اور مذہبی قیادت اکھٹی ہوئی اور ٹھوس تجاویز پیش کر کے عملی جامہ پہنانے کیلئے بھرپور تعاون کیا، آج کا دن بھی اُس کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی یہی صورت حال ہے اور وہاں کی وادی بھی کشمیریوں کے لہو سے سرخ ہوچکی ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا مسلمانوں کا خون سستا ہے؟ آج عالمی ضمیر کو 42 ہزار شہادتوں کے بعد جاگنا چاہیے ، آج وقت آگیا ہے کہ تمام قوتیں جمع ہوکر اس خونریزی کو بند کروائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والی خونریزی کو بند کروانا ہماری اولین ترجیح ہے، اس کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا پلیٹ فارم ہے، آج ہی ماہرین کا ایک گروپ بنائیں گے جو سیر سپاٹے کیلئے نہیں بلکہ مسئلہ فلسطین کو دنیا کے اہم درالخلافوں میں جاکر پاکستان اور عالم اسلام کا پیغام پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular