
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی جبکہ مدینہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کیے۔ وزیراعظم نے امت مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔ مدینہ پہنچنے کے بعد وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پیر تھے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ عمران خان گرین اینیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کیلئےریاض روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی وزارت سرمایہ کاری کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان اپنے تین روزہ دورہ پر مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔


































