Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

صدر مملکت نے 696 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 696 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی۔ مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر 397 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا، کووڈ 19 وبا کے 299 شہداء کو بھی سول اعزازات دیئے جائیں گے۔ سول اعزازات دینے کی تقریب 23 مارچ 2024ء کو ہو گی۔ سعودی پرنس خالد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کو ہلال پاکستان کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ 26 شخصات کو ہلال امتیاز، 18 کو ہلال قائداعظم، 19 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 50 کو ستارہ امتیاز اور 69 شخصیات کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری لعل جان جعفر کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں شخصیات کو ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری نے ریکو ڈک معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا۔ مفتی منیب الرحمان کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا، مفتی عبداشکور مرحوم کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو اعلیٰ خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمدشاہ کو ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔ شاعر و ادیب انور مسعود کو بھی ہلال امتیاز ملے گا۔ گزشتہ سال بھی 200 سے زائد شخصیات کو صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular