Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

دھرنے کے شرکاء پر دھاوا بولنے والی پولیس نے مظاہرین کیخلاف ہی مقدمات درج کرلئے

کراچی : گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء پر دھاوا بولنے والی سندھ پولیس نے اب انہی کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔
نمائش چورنگی پر احتجاج کا مقدمہ تھانہ سولجربازار میں درج کیا گیا ہے۔ جسمیں علامہ حسن ظفر نقوی سمیت پانچ علمائے کرام سمیت ساڑھے تین سو نامعلوم مرد اور خواتین کو نامزد کیا گیاہے۔ مقدمے میں پولیس پر حملوں، جلاؤ گھیراؤ اورا نسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیاہےکہ مشتعل افراد کی فائرنگ، پتھراو اور ڈنڈوں کے وار سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ مشتعل افراد نے چار موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی۔ پولیس کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملیر میں احتجاج کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ تین نامزد اور ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، بلوہ، انسداددہشتگردی اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل ضیغم اور ایاز گل کو زخمی کیا، پتھراو سے پولیس موبائل کونقصان پہنچا اور تین موٹر سائیکلیں جلائی گئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular