
A boy pushes a wheelchair through the rubble of buildings destroyed in the war between Israel and Hamas, in the al-Nafaq area of the Sheikh Radwan neighborhood in Gaza City, Friday, Oct. 24, 2025. (AP Photo/Abdel Kareem Hana)
قاہرہ : حماس سمیت اہم فلسطینی جماعتوں نے جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات ایک آزاد ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق کرلیا۔
قاہرہ میں اجلاس کے بعد فلسطینی دھڑوں نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کا انتظام ایک عارضی فلسطینی کمیٹی کو سونپا جائے گا جو ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی برادر عرب ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے غزہ کی بحالی کے منصوبوں کی نگرانی، مالی اعانت اور عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔
اعلان کے مطابق تمام دھڑوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک متحد مؤقف اختیار کریں گے تاکہ مسئلہ فلسطین کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام فلسطینی قوتوں اور دھڑوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی تاکہ ایک قومی حکمتِ عملی پر اتفاق اور تنظیم برائے آزادی فلسطین( پی ایل او) کو بحال کیا جاسکے جو فلسطینی عوام کی واحد جائز نمائندہ ہے۔


































