Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کی صیہونی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے صیہونی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم نے اسے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین اور مقدس مقامات کی حرمت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ سینکڑوں اسرائیلی آبادکاروں نے وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر کی قیادت میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
او آئی سی نے الخلیل میں ابراہیمی مسجد کی بندش کی بھی مذمت کی، اسے اسلامی مقدس مقامات اور عبادت کی آزادی پر حملوں کا تسلسل قرار دیا۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ مقبوضہ شہر القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا تحفظ کیا جا سکے۔
ادھر حماس نے کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی حکومت کے فسطائی ذہن کی عکاسی کرتا ہے جو مسلم مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular