Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب اور حوثیوں میں مذاکرات کا اگلا دور عید کے بعد ہوگا

صنعا: یمن میں جنگ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب اورحوثیوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور عید الفطر کے بعد ہوگا۔ سعودی عرب اورحوثیوں کےدرمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد مستقل جنگ بندی کیلئے مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ یمن میں حوثیوں کی زیر قیادت حکومت کے صدر مہدی المشاط نےکہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کے بعد اگلا دور عید کے بعد ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جارح اتحاد دوبارہ فوجی محاذ آرائی شروع کرنے اور امن کے اقدامات میں رکاوٹ ڈالنے کا سوچتا ہے تو یمن کا ہاتھ سب سے لمبا اور مضبوط پائے گا۔ حوثیوں نے سعودی نواز یمن حکومت کے ساتھ 869 قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے کے بعد ایک نئے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ حوثی کمیٹی برائے امور اسیران کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے کہا کہ آئندہ معاہدے کے تحت 14 سو قیدی رہا کئے جائیں گے دونوں فریق یکساں قیدی رہا کریں گے۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ جبکہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے بھی فی الحال تصدیق نہیں کی ہے۔ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی ثالثی میں 2000 قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular