
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے بتایاکہ عازمین کیلیے 45 سے 50 ہزار روپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے، پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار نہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کو منتقل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکیج کو سستا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کوشش ہے شمالی ریجن کیلئے حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 30 ہزار تک لایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ریجن کیلئے حج پیکج 11 لاکھ 65 ہزار سے11 لاکھ 20 ہزار تک لایا جائے گا۔


































