Sat Oct 24, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

سرکاری رہائشگاہ پر پارٹی کرنے پر جاپانی وزیراعظم نے بیٹے کو معاون کے عہدے سے ہٹادیا

ٹوکیو:جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی کرنے پر اپنے بیٹے کو معاون کے عہدے سے برطرف کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں جاپان کے وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے شوتارو کشیدا کو سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا رہے ہیں، شوتارو یکم جون کو عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔
جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے بتایا کہ شوتارو کشیدا نے سرکاری رہائش گاہ پر دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کرکے ایک پارٹی کی تھی جس پر کئی حلقوں کی جانب سے اعتراض بھی کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ شوتارو کشیدا کی سرکاری رہائش پر پارٹی کرنے کی تصاویر ایک میگزین نے لیک کی تھیں جس پر حزب اختلاف نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور وزیراعظم سے بیٹے کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا صرف تین ماہ میں مالی بے ضابطگیوں یا متنازع یونیفیکیشن چرچ سے روابط کے الزام میں اپنے چار وزراء کو ہٹا چکے ہیں اور یہ پانچویں برطرفی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular