
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو بھوکا مارنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ اور مصر کی سرحد پر کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت میں نیتن یاہو نے کہاکہ جنگ جاری ہے۔ اور کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس جنگ کو جیتنے کیلئے مصر اور غزہ کی سرحد پر اسرائیل کا کنٹرول ضروری ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل فی الحال اپنی فوج واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ حماس کو شکست دینے کیلئے اس سرحد کا بند ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل دو ہزار پانچ میں نمائشی طور پر غزہ سے اپنا قبضہ ختم کرنے سے قبل غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر قابض رہ چکا ہے۔


































