Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

7 اکتوبر حملے کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے، صیہونی وزیر خارجہ

تل ابیب: 7 اکتوبر حملے کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے۔ صیہونی وزیرخارجہ نے اپنی ہی حکومت کی لنکا ڈھادی۔ اسرائیلی اخبار معاریف کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہاکہ حماس حملے کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ غفلت برتنے والوں کے احتساب کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔ ایلی کوہن نے یہ بھی بتایا کہ یہ غزہ کی پٹی پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے، سب سے پہلی اور اولین ترجیح سلامتی اور امن کی بحالی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس نہیں رہے گی اور ہم مغویوں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوں گے۔ ہم غزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھال لیں گے۔ ادھر صیہونی وزیر خزانہ بیزالیل اسمورٹچ نے جنگ کے بعد غزہ میں صیہونی آباد کاری کا مطالبہ کردیا۔ صیہونی وزیر نے کہاکہ غزہ سے فلسطینیوں کا اخراج ہوگا اور ہم وہاں رہیں گے۔ ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دیں گے جس میں 20 لاکھ لوگ رہتے ہوں.

مزید پڑھیے

Most Popular