
تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع نے جنگی کابینہ میں شام، لبنان اور عراق کے کچھ علاقوں پر قبضے کی تجویز پیش کردی۔ اسرائیلی جنگی کابینہ میں دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں میں اختلافات شدید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کی تجویز کو بائیں بازو کی جماعتوں نے گریٹر اسرائیل کا نیا منصوبہ قرار دیا ہے جس سے عرب اسرائیل تعلقات میں بگاڑ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ گیلنٹ کے مطابق اسرائیل کو محفوظ بنانے کیلئے سرحدوں پر بفرزون کی اشد ضرورت ہے۔ شمالی اسرائیل۔ گولان اور عراق میں موجود مزاحمت کاروں کے خاتمے اور کردستان کے تحفظ کے لیے اسرائیل کو مستقبل میں مزید فوجی طاقت کی اشد ضرورت ہے۔
لبنان پر حملے کیلئے اسرائیلی وزیردفاع اور آرمی چیف میں اختلافات برقرار ہیں۔ فوج جنوبی لبنان میں کسی بھی زمینی کارروائی کو خطرناک قرار دے رہی ہے۔ وزیردفاع زمینی کارروائی کے لیے بضد ہیں۔ امریکہ پہلے ہی حزب اللہ سے جنگ کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے چکا ہے.


































