
تل ابیب : غاصب صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول کی پرواز کے دوران شام میں گر گیا ہے۔ صیہونی فوج نے کہا کہ اسے ڈرون طیارے میں موجود اطلاعات کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے اور اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ صیہونی فوج نے اپنے بیان میں ڈرون طیارہ گرنے کی وجہ نہیں بتائی اور معمول کی پرواز کی وضاحت بھی نہیں کی۔ شام نے ابھی تک اس ڈرون طیارے کے سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔


































