
تل ابیب : اسرائیلی فوج کمانڈ نے حزب اللہ سے بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرنوت نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ 2024 جنگ کا سال ہوگا صیہونی آرمی چیف ہرتزی ہالیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بقول اس کے دہشتگردوں کو ختم کرنے کےلئے اس کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہيں ہے۔ جنگ سخت اور فیصلہ کن ہے اور ہم حماس کے رہنماؤں کو پکڑ لیں گے چاہے ایک ہفتہ لگے یا کئی ماہ لگ جائيں۔ اخبار کے مطابق جنگ جاری رہنے پر اسرائیل کے اندر تنقیدیں شروع ہوگئی ہيں۔ زمینی جنگ میں شریک فوجی افسران شمالی غزہ کے محاذ کے ساتھ ساتھ خان یونس میں محاذ کھولنے کو غلطی خیال کرتے ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر خان یونس میں جنگی محاذ کھولا گیا تو فلسطینی مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے لئے کافی زيادہ فوجیوں اور جنگی ساز و سامان کی ضرورت پڑے گی۔


































