
دمشق: صیہونی فوج نے ایک بار پھر شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں کو فضائی حملے کو نشانہ بنایا۔ حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ بعض عمارات کو نقصان پہنچا۔ شام کے ڈیفنس سسٹم نے بیشتر میزائل مار گرائے۔ صیہونی فوج نے گولان ہائٹس کے شمال سے میزائل داغے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حملوں میں دیماس قصبے کے ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ دمشق کے مغرب میں بیروت-دمشق شاہراہ کے قریب فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شام کے اشرافیہ کے ارکان فوج تعینات ہیں۔


































