
نجف اشرف: عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی نے کہاہے کہ غزہ پر عالم اسلام کی خاموشی ناقابل قبول ہے،انسانی تباہی کو روکنا ضروری ہے۔
آپ کے دفتر سے جاری بیان میں آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ صیہونی رجیم غزہ پر وحشیانہ جارحیت کررہی ہے۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے اور اسلامی حکومتیں اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ آیت اللہ سیستانی نے اسلامی ممالک سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت بیانات یا تعزیتوں کا نہیں، فیصلوں کا ہے۔


































