Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مذاکرات سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ مفادات کیخلاف مطالبات تسلیم کریں گے، ایرانی صدر

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز کو چھوڑے گا اور نہ ہی ضرورت سے زیادہ ایسے مطالبات کو تسلیم کرے گا جو ایرانی قوم کے مفادات کے خلاف ہوں۔ ہم عوام کے حقوق و مطالبات سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جب تک ظالمانہ پابندیاں ختم نہیں ہوجاتیں اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔ ہم نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں جس سے امریکا کی غیرمنصفانہ پابندیاں ختم ہوسکیں۔ سمنان میں سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر امریکا مخالف ریلی کے شرکا سے خطاب میں ابراہیم رئیسی نےکہا کہ ایران سے امریکا کی دشمنی صرف 40سال سے نہیں ہے بلکہ وہ 70برس پہلے سے ایرانی عوام کی دولت و ثروت کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا۔ اپنی مرضی کی حکومت مسلط کرتا تھا اور کامیاب بھی رہتا تھا، لیکن پچھلے بیالیس برسوں میں یعنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں امریکا کی نہ ختم ہونے والی دشمنیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام ہی ہمیشہ فاتح رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular