
دوحہ : حماس نے غزہ میں فلسطینیوں کو اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں بمباری، بھوک اور پیاس کے باعث موت سے بچانے کے لیے عالمی سطح پر متحرک ہونے کی اپیل کردی۔ حماس نے ایک بیان میں امت مسلمہ اور دنیا بھر میں آزادی کے حامیوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو بچانے کے لیے عالمی سطح پر متحرک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مظاہروں اور یکجہتی کے ذریعے نسل کشی اور فاقہ کشی کی جنگ کیخلاف آواز بلند کریں۔
بیان میں کہاگیاہے کہ اس وقت تک مخالفت جاری رکھیں جب تک وحشیانہ جارحیت اور ناجائز محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔ حماس نے اسرائیلی مظالم کو روکنے اور نیتن یاہو اور ان کے فاشسٹ گروہ کی بین الاقوامی انسانی قانون، معاہدوں اور انسانی اصولوں کی توہین بند کرانے کے لیے اجتماعی کارروائی پر بھی زور دیا۔


































