
تہران : تہران میں حرم مطہر کے مدافع شہید میلاد حیدری اور مقداد مہقانی کے جنازوں کے ہمراہ پرشکوہ انداز میں جلوس نکالا گیا جس میں روزے دار عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ دونوں افراد دمشق کے مضافاتی علاقے پر صیہونی میزائل حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ جلوس جنازہ امام حسین علیہ السلام اسکوائر سے شروع ہو کر شہدا اسکوائر پہنچ کر اپنے اختتام کو پہنچا۔ روزے دار عوام نے شہدا کے جنازوں کو اشکبار آنکھوں سے کاندھا دیا۔ ایک روز قبل تہران کے مشرق میں واقع قرچک کے عوام نے بھی پرشکوہ جلوس جنازہ میں شرکت کر کے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔


































