
اسلام آباد: علامہ راجہ ناصر عباس نے راولپنڈی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت، دین اور معاشرتی اقدار پر براہِ راست حملہ ہے۔ واضح کردیا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ دار ی ہے۔ لیکن وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
ادھر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دھماکے پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے واقعہ کو پوری قوم کے لیے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ۔ وفاقی دارالحکومت میں دھماکہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔


































