Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بگن میں حکومتی کانوائے پر فائرنگ امن معاہدے کی پہلی خلاف ورزی ہے، قبائلی عمائدین

پاراچنار: پاراچنار پریس کلب کے باہر جاری دھرنا موخر کرنےکا اعلان کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ دھرنا شروع کیا جائے گا۔ علامہ فدا مظاہری نے کہا کہ دھرنا موخر کرنے کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے۔ تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین کا کہنا تھا کہ دھرنا راستے کھولنے سمیت اپنے مطالبات کی خاطر شروع کیا گیا تھا۔ احتجاجی دھرنے میں پریس کانفرنس سے قبائلی رہنما حاجی عابد حسین، تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین، جاوید علی شاہ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
قبائلی عمائدین نے لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر، پولیس اور ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن معاہدے کے خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عمائدین نے کہا کہ 3 ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث پریشان حال عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، علاج و سہولیات نہ ملنے سے روزانہ بچوں سمیت دس مریض دم توڑ رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومت کی چپقلش میں پھنس کر اذیت ناک کیفیت کا شکار ہیں، بگن فائرنگ امن معاہدے کی پہلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن معاہدے کی رو سے کارروائی کرے اور آمد و رفت کے راستے فوری طور کھول کر انہیں محفوظ بنائے، ہمیں مزید احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular