Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کا ملک بھر میں صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس علامہ حافظ سیدریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مدارس دینیہ کے معاملات پر غور اور فیصلہ کیا گیا کہ بہتر روابط کے لئے وفاق المدارس کے صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ یہ دفاتر خیبر پختونخواہ، پنجاب،سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ہوں گے۔ اجلاس میں اربعین واک ( مشی)،گھروں میں مجالس اور نیاز پکانے پر مقدمات کے اندراج کو مسترد کرتے ہوئے ایف آئی آرز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں مہنگائی کے طوفان پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا اور حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔جامعة الکوثر میں منعقدہ اجلاس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی ،علامہ محمد تقی نقوی، سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور دیگر علما ءشریک ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular