Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کی بزرگ عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی اور مظاہرین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کراچی میں ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کیلئے احتجاج کی قیادت کرنیوالے بزرگ عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی اور مظاہرین پر پولیس تشدد اور ایک نوجوان شبیہہ حیدر کی پولیس فائرنگ میں شہادت کی شدید مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ پارا چنار کے شہری پُرامن اور محب وطن ہیں۔ افسوسناک بات ہے کہ دہشتگردوں کا کندھا استعمال کرکے فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، جبکہ مظلوموں کا ساتھ دینا انسانیت کی نشانی ہے۔ بڑے افسوسناک کی بات ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کو فرقہ وارانہ اور زمینی تنازع کا نام دیا جاتا ہے۔ معصوم بچوں اور بے گناہ مسافروں کو شہید کیا جاتا ہے، کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستوں کو فی الفور کھولا جائے اور مولانا حسن ظفر نقوی پر تشدد کی تحقیقات کروائی جائیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کی حامی سندھ حکومت سے علماء اسلام کیساتھ ایسے ظلم اور غیر انسانی سلوک کی توقع نہیں تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular