Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آئینی ترمیم کی دستاویز منظر عام پر آگئیں، 54 تجاویز شامل، ججز کی ریٹائرمنٹ کی مدت بڑھانے کی ترمیم بھی شامل

اسلام آباد: مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج کی دستاویز منظر عام پر آگئیں، مجموعی طور پر مسودے میں 54 تجاویز شامل کی گئی ہیں۔
مسودے کے مطابق آئینی عدالت کو وفاقی آئینی عدالت کا نام دینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ڈھانچے کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز مسودے میں شامل ہے تاہم ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 3 سال بڑھانے کی ترمیم بھی پیکیج کا حصہ ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر جسٹسز کا تقرر کریں گے جبکہ ججز کیلئے دہری شہریت رکھنے پر پابندی لگانے کی بھی تجویز آئینی پیکیج میں شامل ہے۔ ترمیم میں مزید کہا گیا ہے کہ فلور کراسنگ کرنے والے ارکان کا ووٹ گنا جائے گا، وفاقی آئینی عدالت وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازعات کا فیصلہ کرے گی اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت تمام آئینی پٹیشنز آئینی عدالت کو منتقل ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular