Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ ‘مشرق وسطیٰ گرین اقدام’ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو تین روزہ دورے کی دعوت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تغیر سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز پر بھی بات کریں گے جبکہ وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
عاصم افتخارنے کہا کہ اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے لیے مواقع پر گفتگو ہو گی،دونوں جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وزیراعظم سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سعودی کے بڑے سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی سے ملیں گے جبکہ وزیراعظم کے دورے سے پاک، سعودیہ تعلقات، باہمی تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular