Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایک ماہ سے منظرعام سے غائب چینی وزیرخارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بیجنگ: چین میں 57 سالہ وزیر خارجہ چن گینگ کی جگہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے فارن افیئرز چیف وانگ ای کو وزیر خارجہ بنادیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ چن گینگ کی سبکدوشی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی یہ اطلاع دی گئی کی وہ اس وقت کہاں ہیں۔ یاد رہے کہ چن گینگ کو آخری بار 25 جون کو دیکھا گیا تھا اس کے بعد سے وہ لاپتا ہیں۔ حکمراں جماعت اور چینی وزارت خارجہ نے بھی اپنے وزیر کی گمشدگی پر چپ سادھے ہوئی تھی۔
منظر عام سے غائب چینی وزیر خارجہ چن گینگ کو گزشتہ برس دسمبر میں بھی مقرر کیا گیا تھا لیکن 7 ماہ بعد وہ منظر عام سے غائب ہوگئے اور ان کے اہل خانہ کو بھی اس بارے میں کوئی معلومات نہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ ای ہوں گے جو حکمراں جماعت کے فارن افیئرز چیف اور صدر شی جنپنگ کے قریبی ساتھی ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے بھی وانگ ای کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی کلیئرنس دیدی۔ وانگ ای اس سے قبل بھی 2013 سے 2022 تک وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular