
سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کوحیدرپورہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔قابض فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکےموبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی۔حیدرپورہ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔گھرگھرتلاشی کے دوران متعددنوجوانوں کوگرفتارکرلیا گیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے گزشتہ ماہ 20 کشمیریوں کوشہید کردیا تھا اورچھ گھرتباہ کردئیے تھے۔


































